اردو

عام احتیاط

یہاں پر آپ کو مھلک مرحلات میں عموما" کیا کرنا ہے اس سے متعلق چند بڑھیا مشورے پیش کیۓ گۓ ہیں۔
ہر کسی کو حادثوں کا یا پھر آفات میں گھر جانے کا جوکھم پیش آ سکتا ہے۔

ناگہانی صورت حال میں

اگر آپ ناگہانی صورت حال سے دو چار ہوۓ ہیں، تب آپ نے درج ذیل اقدام لینے ضروری ہیں:

پر فون کریں یا لوگوں کی جان خطرے میں ہونے پر یا کوئی زخمی ہو جانے پر اس بات کو یقینی 112 •
بناۓ کہ کوئی اور 112 نمبر پر بذریعہ فون مطلع کرتا ہے
اپنے آپ کو یا کسی اور کو بنا سبب خطرے میں نا ڈالیں •
آپ خود بھی پرسکون رہیں اور دیگر لوگوں کو بھی اس بات میں مدد کریں •
نجات دہندگان اور پولس اہلکار نے دی ہوئی ہدایتوں پر عمل کریں •

آپ کے اطراف ہی کوئی حادثاتی صورت پیش آنے پر

اگر آپ کسی حادثاتی صورت کے نزدیک ہی رہتے ہیں، اور آپ خود کو غیر محفوظ محسوس کر تے ہیں، تب زیادہ تر بہترین قابل فہم بات اسی میں ہے کہ:

حفاظت کے لیۓ اندر تشریف لے جاۓ•
آپ محفوظ ہیں ایسا محسوس ہونے تک اندر ہی رہیں•
ریڈیو، موبائل فون، انٹرنیٹ یا مرسلات کے کسی دیگر ذریعہ سے اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش • کریں کہ باہر ہو کیا رہا ہے

آپ کے برادری میں مھلک صورت پیش آنے پر

آپ کے مکان کے اطراف مھلک صورت حال پیش آنے پر اس سے نمٹنے کی تیاری کے لیۓ آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ آپ سیکھ سکتے ہیں کہ:

کس طرح آپ اپنے مکان یا فلیٹ کا پانی، گیس اور برقی لائن بند کرسکتے ہیں•
کیا آپ کے پڑوس میں بزرگ یا معذور افراد ہیں جنھیں آپ مدد کر سکتے ہیں•

ساتھ ہی آپ غور کر سکتے ہیں اور منصوبہ بنا سکتے ہیں:

آپ کے بچّے کس طرح مدرسہ سے گھر لوٹے گے•
مہلک صورت حال میں اپنے کنبہ سے کس طرح رابطہ قائم کریں•

طویل عرصہ کے لیۓ اپنے گھر میں رکنے پر مجبور ہونے کی حالت میں آپ اور آپ کے کنبہ کی تیاری ہونی چاہیۓ اور آپ کے مکان میں درج ذیل اشیاء موجود ہونے چاہیۓ:

غذا اور پانی •
ضروری دوائیاں •
بیٹری سے چلنے والا ریڈیو•
ٹارچ اور اضافی بیٹریاں، موم بتیاں اور دیا سلائیاں•
فوری طبّی امداد بکسہ•
موبائل فون•

Redigeret 13.06.2008

پر فون کریں 112

ر فون کرنے پر یہ ضروری ہے کہ درج ذیل معلومات آپ فرائم کریں: 112

آپ کا نام
کیا ہوا ہے
کہاں ہوا ہے
کیا کوئی زخمی ہوا ہے یا جانی نقصان ہوا ہے
آپ کس فون نمبر سے بات کر رہے ہیں

آگاہی بذریعہ سائرن

نمایاں حادثوں اور مھلک مرحلات میں، پولس اہلکار خطرے کی اطلاع آگاہی بذریعہ سائرن نظام کا استعمال کرکے دے سکتے ہیں۔
 
"خطرے" کا آگاہی اشارہ سنیں۔

اگر آپ" خطرے" کا آگاہی اشارہ سنتے ہیں تب آپ نے اندر جانا چاہیۓ۔ دروازے اور کھڑکیاں بند کریں۔ ریڈیو سنے یا ٹیلی وزن دیکھے تاکہ آپ جان سکیں کہ کیا اقدام اٹھانے ہیں۔
 
"خطرہ ٹل گیا" کا آگاہی اشارہ سنیں۔

اگر آپ "خطرہ ٹل گیا" کا آگاہی اشارہ سنتے ہیں تب آپ دوبارہ باہر جا سکتے ہیں۔

حادثہ یا مھلک مرحلے سے متعلق معلومات آپ ڈی آر اور ٹی وی2 ٹیلی ٹیکسٹ خدمات سے حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈی آر: ٹیلی ٹیکسٹ صفحہ: 597- 598 -  
ٹی وی2 : ٹیلی ٹیکسٹ صفحہ: 893- 894 -

Kriseinfo.dk - kriseinformation fra danske myndigheder